عورت ستر وحجاب کی مکمل پابندی کرے:
مسلمان عورت کے لیے پردہ اسلام کی خصوصیات اور اس کے محاسن میں سے ہے۔ پردہ میں مسلمان عورت کی عزت وناموس کی حفاظت ہے۔ پردہ ایک رحمت ہے اسلام نے عورت کو انتہائی بیش قیمت متاع قرار دیا ہے اس لیے اس کی حفاظت وصیانت کا خصوصی اہتمام کیا ہے زمانہ جاہلیت میں پردہ کا کوئی رواج نہیں تھا پردہ صرف اور صرف اسلامی حکم ہے۔
شوہر کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں داخل نہ ہونے دے:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
جب بھی کوئی مرد کسی اجنبی عورت کے ساتھ خلوت میں ہوتا ہے تو ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ ترمذی